ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس ؛12 گواہوں کی شہادت قلمبند ، سماعت کل تک ملتوی

 توشہ خانہ ٹو کیس ؛12 گواہوں کی شہادت قلمبند ، سماعت کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  بانی بی ٹی آئی  اوربشری بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی 

مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،کل استغاثہ گواہ کسٹم اپریزر ثناء جاوید کو طلب کرلیا گیا،مقدمہ میں گیارہویں گواہ اے ڈی نیب آفتاب حسین پر بانی کے وکیل کو قوسین فیصل نے اپنی جرح مکمل کر لی 

مقدمہ میں میں بارہویں گواہ کسٹم اپریزر رابعہ صمد کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ،تیرہویں گواہ نیب یو ڈی سی حسنین مرتضی کو بیان غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا ،مقدمہ میں مجموعی طور پر 12گواہان کی شہادت قلمبند،11پر جرح کا عمل مکمل ہو چکا  ہے 

بانی کے وکیل قوسین فیصل کے عدالت تاخیر سے آنے پر فاضل عدالت کے جج نے سرزنش کر دی ،عدالت  نے کہا 10بجے کی عدالت لگی ہے،اپ 2بجے عدالت پہچنے ہیں،آپ سابق وزیر اعظم کے وکیل ہیں،ائندہ وقت کی پابندی کریں

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا ۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں،بشری بی بی کی بھابھی اوربیٹی کمرہ عدالت موجود تھیں،سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ،علی ظفر بھی موجود تھے 

سماعت کے دوران ظہیر عباس چوہدری،عثمان گل،خالد یوسف،تابش فاروق،مبشر مقصود اعوان بھی موجود تھے مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی