ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپینش اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث چل بسیں

سپینش اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سپین کی مقبول ترین اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث 42 سال کی عمر میں چل بسیں۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق ویرونیکا ایچیگوئی  Veronica Echegui کی موت سپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی۔

 اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے وہ سپین سے باہر دیگر ممالک میں بھی مشہور تھیں۔

 2024 میں اداکارہ نے سیاسی اور سنسنی خیز فلم Artificial Justice میں ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔