جنید ریاض:سرکاری اساتذہ پر پرائیویٹ سکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد، احکامات جاری کردیے گئے۔
سکول کے اوقات میں اکیڈمی یا پرائیویٹ سکول میں پڑھاتے پکڑے گئے تو کارروائی ہوگی، ہزاروں اساتذہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اساتذہ پر پابندی پبلک سکولوں میں زیر تعلیم بچوں پر عدم توجہ کے باعث لگائی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اب اساتذہ کی سرگرمیوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔