ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی کردی گئی

لاہور میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر لاہور میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری، کینٹ، صدر، والٹن، فیروز پور روڈ کے اطراف ہلکی بارش جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ،مال روڈ ،ہال روڈ و گردونواح میں تیز بارش ہورہی ہے، دریائے راوی بارہ دری کے مقام پر موسلادھار بارش شروع ہے۔

بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم دلفریب ہوگیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا،13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی شہر میں وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔ 

دوسری جانب دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا، شاہدرہ کے مقام پر بہاؤ 46 ہزار 670 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔