ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج کوٹے کیخلاف کیس میں درخواست گزاروں کا بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف

حج کوٹے کیخلاف کیس میں درخواست گزاروں کا بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حج کوٹے کے خلاف مقدمے میں درخواست گزاروں کا بغیر رضامندی  نام شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حج کوٹہ کے خلاف کیس میں ٹور آپریٹرز کے درمیان پھوٹ پڑ گئی اور مزید 12 ٹور آپریٹرز  نے حج کوٹہ کے خلاف اپنی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس لے لیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے پٹیشن میں بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف  بھی ہوا ہے۔

جسٹس محمد اعظم خان نے حج کوٹہ کے خلاف کیس میں نجی ٹور آپریٹرز کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی، جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے چودھری اسامہ طارق ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت  میں پیش ہوئے۔

وکلا نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی کیس میں درخواست گزاروں کی فہرست میں نام شامل ہیں۔ ہماری رضامندی کے بغیر نام شامل کیاگیا، جس کا ہمیں علم بھی نہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت مرکزی کیس کے درخواست گزاروں کی فہرست سے ہمارا نام نکالنے کا حکم دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹورآپریٹرز کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔

Ansa Awais

Content Writer