ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کا دوسرا روز, کسی بھی اہم سیاسی یا مفادِ عامہ کے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں۔ صرف مخصوص کیٹگریز کے کیسز کی ہی سماعت ہوئی ،جن میں فوری نوعیت کے مقدمات شامل ہیں۔ تعطیلات کے باعث وکلاء اور سائلین کی آمد و رفت بھی انتہائی کم رہی اور عدالت عالیہ کے مختلف شعبوں میں معمول سے ہٹ کر غیررونق منظر دیکھا گیا۔قانونی ماہرین کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات میں اہم مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے روزمرہ کے کیسز پر اثر پڑتا ہے، تاہم فوری نوعیت کے معاملات کے لیے بنچز فعال رہتے ہیں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App