ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

غیر رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:پنجاب چیریٹیز کمیشن کا غیر رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ، فیصلہ محکمہ داخلہ میں پنجاب چیریٹیز کمیشن کے 23ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں کمشنرز چیریٹی کمیشن سید علی مرتضیٰ، کیپٹن (ر) اسد اللہ، اسامہ صدیق، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، سی سی او کرنل (ر) شہزاد عامر شریک ہوئے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن کرنل شہزاد عامر نے بریفنگ دی، پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔ 

موثر اقدامات سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملی، اجلاس میں رجسٹرڈ فلاحی اداروں کی تربیت اور کپیسیٹی بلڈنگ پر زور دیا گیا، اجلاس میں پنجاب چیریٹیز کمیشن میں نئی بھرتیوں کیلئے سفارشات کی منظوری، پنجاب میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت موثر اقدامات اٹھائے گئے۔

عالمی قواعد اور ملکی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، فلاحی ادارے عوامی مفاد کیلئے ہیں، رجسٹرڈ این جی اوز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، رجسٹرڈ فلاحی اداروں میں تربیت کے اہتمام اور نوجوانوں کی شمولیت کو سراہا گیا۔


کمیشن نے رواں سال جنوری تا جولائی 938 این جی اوز کا دورہ کیا، قوانین کی خلاف ورزی پر 98 این جی اوز کے خلاف ایڈمنسٹریٹو ایکشن لیا گیا، رواں سال اب تک 29 این جی اوز کو معطل کیا اور رجسٹریشن منسوخ کی گئی۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔

شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو عطیات مت دیں،انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنا جرم ہے۔