ویب ڈیسک : حادثہ فرانس کے شہر روسپورڈن میں پیش آیا ، آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران پانی بھرنے کی کوشش میں ہیلی کاپٹر تالاب میں گر کر تباہ ہو گیا ۔
حکام کے مطابق پائلٹ ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افسر اور ایک عینی شاہد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے گذشتہ روزبرطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
برطانیہ کے ہیلی کاپٹر میں عملے کے 4 افراد سوار تھے جو آئل آف وائٹ میں کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔
زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین افراد دم توڑ گئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں فورس کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم متاثرین کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور مدد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “ہم واقعے کے حالات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔