ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بلوں پر احتجاج، الیکٹرک کمپنی نے گاڑیاں سڑک پر لانا بند کر دیا

PESCO prohibits its vehicles from going outside of the premises, PESCO< Public anger on electricity price hike, Protests on Electricity bills, Peshawar, City42
کیپشن: پشاور میں ہفتہ کے روز بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کے دوران بعض صارفین بجلی کے بل جلا رہے ہیں۔ File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ کے خلاف عوام کے احتجاج نے الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے منتظمین میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ ایک الیکٹرک کمپنی نے اپنی نان ایسینشل گاڑیوں کو سڑکوں پر جانے سے روک دیا اور بہت ضروری کاموں کے لئے سڑک پر آنے والی گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹیں ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ 

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کے خلاف عوام کےاحتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے ادارے کی تمام گاڑیاں سے گرین نمبر پلیٹ ہٹانے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں۔ پشاور الیکٹرک کمپنی کے ایک سرکلر مین تمام ملازمین  کو ہدایت کی گئی ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ادارہ کی کسی گاڑی کو بلا ضرورت سڑک پر نہ جانے دیا جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جب تک امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی، کسی ناخوشگوار حادثہ سے بچنے اور حکوت ماورر پیسکو کی پراپرٹیز کو  کسی نقصان سے بچانے کے لئے سبز رنگ کی نمبر پلیٹ والی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹیں ہٹا دی جائیں۔

واضح رہے کہ ملک کے کئی دوسرے حصوں کی طرح پشاور الیکٹرک کمپنی کی بجلی استعمال کرنے والے صوبہ پختونخوا کے کئی اضلاع میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز کم از کم ایک علاقہ میں شٹر ڈاون ہڑتال بھی کی جا چکی ہے۔ پیسکو  نے بجلی کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخواہ کو  9 سرکلز ک میں تقسیم کر رکھا ہےجن میں ہزارہ  کے دو سرکل، ڈیرہ اسمعیل خان سرکل، بنوںسرکل، خیبر سرکل، مردان سرکل، پشاور سرکل،صوابی سرکل اور سوات سرکل شامل ہیں۔