اٹک جیل: چئیرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات،سابق جنرل کے خلاف کارروائی کی خبریں زیر گردش

cYPHER cASE, PTI, Ex-General, General Faiz Hameed, FIA, Investigations, Official Secret Act, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب  ڈیسک: اٹک جیل میں ایف آئی اے ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس میں مزید تحقیقات کی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں سائفر کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تحیقیقات کیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کی سربراہی میں سائبر کرائم کی ٹیم نے تفتیش کی، سائفر گمشدگی کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے، ایک گھنٹہ سے زائد تک تفتیشی ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی سے سوالات کرتی رہی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیان کو رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا، سوا  گھنٹہ  تک ایف آئی اے ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ  کرتی رہی۔

 واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت سابق آرمی جرنیل کے خلاف سائفر کیس میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔