ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ ڈالر کہاں تک جائے گا؟ آج کا سب سے بڑا سوال

یہ ڈالر کہاں تک جائے گا؟ آج کا سب سے بڑا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انٹربینک میں ڈالر12 پیسے اضافے کے بعد  166.52 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166.52 روپے کا ہوگیا، چار ماہ کے دوران ڈالر13.69 روپے مہنگا ہوگیا ہے. گزشتہ روز کاروبار کےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اس کی قدر 166 روپے 27 پیسے رہی۔ رواں مالی سال یکم جولائی سے اب تک ڈالر 8.73 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بارے  ماہرین کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے پڑوس افغانستان کی صورتحال اہم ہے۔ جبکہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اور منفی رجحان کا سبب بنی ہے جس کی وجہ سے عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔ رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔

 آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول  ہو گئی ہے۔ پاکستان کے غیرملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔