’’مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے‘‘

’’مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیر اطلاعات و صنعت تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی۔

وزیر اطلاعات و صنعت تجارت اسلم اقبال نےسمن آباد کیمپ آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اور اس کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن برسوں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے مگر کچھ نہ کیا۔ کھلی کچہری کے موقع پر بڑی تعداد میں سائلین اپنے مسائل لیکر پہنچے، صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔