ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں بہت اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ میں بہت اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں صارفین کیلئے بہت اہم فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
یہ وہ فیچر ہے جس کی سپورٹ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 10 سے اس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کی جا رہی ہے،اس فیچر کے تحت جب کسی فرد یا گروپ چیٹ کا میسج واٹس ایپ میں موصول ہوگا تو اس کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر نظر آئے گا، چاہے آپ ہوم اسکرین پر ہوں یا کسی اور ایپ کو استعمال کر رہے ہوں۔
 نوٹیفکیشن ببل میں واٹس ایپ کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ کی پروفائل پکچر نظر آئے گی جس کے ساتھ ایک چھوٹا سا واٹس ایپ آئیکون ہوگا جو نوٹیفکیشن کا عندیہ دے گا،اس فلوٹنگ ببل پر کلک کرنے پر واٹس ایپ چیٹ انٹرفیس اوپن ہوگا اور صارف میسج پڑھ سکے گا جبکہ ریپلائی کرسکے گا اور واٹس ایپ کو مکمل طور پر اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن ببلز سے صارفین میسجز کو فوری دیکھنے، ریپلائی کرنے اور ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔
رپورٹ کے مطابق ابھی واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔