رائو دلشاد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے صوبے کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ٹرین سروس کے منصوبے کے آغاز پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکٹرو گرین بسوں کا آغاز پنجاب میں ایک مثبت اور انقلابی قدم ہے، جبکہ سموگ کے خاتمے اور صوبے کو سرسبز بنانے کے اقدامات بھی قابلِ تعریف ہیں۔
مریم اورنگزیب نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے قانون سازی اور پارلیمنٹ کے امور کو مؤثر انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔