ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع،ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع،ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے۔

  پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔

  اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے ڈرون اڑانے پر پابندی میں 25 مئی تک توسیع کر دی ہے۔