ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گرفتار

لاہور: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شادباغ سے ٹریس کر کے حراست میں لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم مختلف مارکیٹس میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا اور انہیں استعمال میں لاتا تھا۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم چوری شدہ موٹر سائیکل کو اس وقت تک چلاتا تھا جب تک اس کا پٹرول ختم نہ ہو جائے، اور پھر وہ وہیں چھوڑ کر دوسری موٹر سائیکل چوری کر لیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ اس سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم سبطین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے AVLS ونگ لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔