ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکان داروں کی من مانیاں،دودھ دہی کی قیمتیں ازخود بڑھا دیں

دکان داروں کی من مانیاں،دودھ دہی کی قیمتیں ازخود بڑھا دیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتیں من مانی طور پر بڑھنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 230 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں پر سخت کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔