ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی

سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیموں جو سرکاری طور پر 280 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح آلو 18 روپے کے بجائے 30 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ پیاز 50 روپے کی بجائے 70 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

ٹماٹر 45 روپے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ لہسن 555 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔ ادرک بھی 270 روپے کی بجائے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دیگر سبزیوں میں بھنڈی 70 کے بجائے 120 روپے، اور ٹینڈے 95 کے بجائے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں تربوز 50 روپے کے بجائے 90 روپے فی کلو، سیب 355 کے بجائے 400 روپے فی کلو جبکہ کیلا 150 روپے کے بجائے 200 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے روزمرہ زندگی مزید مشکل بنا دی ہے اور حکومت سے فوری طور پر پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔