ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت کروڑوں روپے میں پہنچ گئی 

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت کروڑوں روپے میں پہنچ گئی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )فیفا کے آفیشل ری سیل پلیٹ فورم پر ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت حیران کن طور پر 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتے ہیں۔

 مقابلہ 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ چاروں ٹکٹس سٹیڈیم کے لوئر ٹیئر میں گول پوسٹ کے پیچھے واقع نشستوں کے ایک سیٹ کے ہیں۔

 اگرچہ فیفا ان ری سیل ٹکٹس کی قیمت خود مقرر نہیں کرتی تاہم وہ ہر خریداری اور ری سیل پر 15 فیصد کمیشن لیتی ہے، اگر یہ ٹکٹس اسی قیمت پر فروخت ہو جائیں تو فیفا کو تقریباً 2 ملین پاؤنڈ صرف کمیشن میں حاصل ہو سکتے ہیں۔

 سب سے مہنگے اور بہترین نشستوں پر مشتمل کیٹیگری ون کے ٹکٹس کی قیمت 11 ہزار 920 سے شروع ہو کر 1.7 ملین پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، سب سے سستے ٹکٹس بھی تقریباً 8 ہزار 89 پاؤنڈز میں دستیاب ہیں۔