ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پی ایس ایل 10;  ڈیرل مچل لاہور قلندرز  کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر لےگئے 

  پی ایس ایل 10;  ڈیرل مچل لاہور قلندرز  کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر لےگئے 

سٹی42:  پی ایس ایل سیزن  10  کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز  سے جیت پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

قذافی سٹیڈیم میں آج ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی اور  185 رنز بنائے۔ سلطانز کی صرف تین وکٹیں گری تھیں۔

لاہور قلندرز نے یہ سکور 19 اوورز میں کر لیا اور میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

 لاہور قلندرز کے  جیتنے مین ڈیرل مچل اور سکندر رضا کے چھکوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔

 ڈیرل مچل   38 گیندوں سے  64 رنز بنا کر جیت سے صرف ایک قدم دوری پر کلین  بولڈ ہوئے۔ وننگ سٹروک سکندر رضا نے لگایا، ان کا سکور  21 گیندوں سے  40  تھا۔

آج شب میچ سے پہلے پی ایس ایل سیزن ٹین کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسری پوزیشن پر تھے، انہوں نے  پانچ میچ کھیل کر 4 پوائنٹس بنائے تھے، اب چھتا میچ جیت کر ان کے 6 پوائنٹس کراچی کنگز کے برابر ہیں جب کہ نیٹ رن ریٹ کے کے سے بہتر ہے۔ 

Caption