سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل سیزن 10 کے سولہویں میچ میں ملتان سلطانز کے 185 رنز بنانے کے بعد لاہور قلندرز کو بیٹنگ ملی تو قلندرز نے 13 اوورز میں سینچری کر لی۔ قلندرز کے بلنگز 12 ویں اوور مین چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد سکندر رضا آئے جنہوں نے چھکا ہی لگا کر قلندرز کی سینچری مکمل کی۔
13 واں اوور قلندرز کے لئے گیم چینگر اوور ثابت ہوا بریس ویل نے ایک قیمتی وکٹ تو لے لی لیکن سکندر رضا کر چھکے سے اپنا اکاؤنٹ کھولنے سے نہیں روک پائے۔
اوور کے اختتام پر قلندرز کا مجموعہ 109 ہو گیا۔ 14 ویں اوور کی دوسری گیند پر ڈیرل مچل نے حسنین کو چھکا مار دیا۔ 14 اوورز ختم ہوئے تو قلندرز کا مجموعہ رنز تھا۔
13 اوورز کے خاتمہ پر 7 اوورز میں لاہور قلندرز کو 77رنز بنانا تھے۔ 14 اوور ختم ہوئے تو قلندرز کی پوزیشن قدرے بہتر تھی۔ اب انہیں باقی 36 بالز سے66 رنز بنانا ہیں اور دونوں اینڈز پر ہارڈ ہٹر بیٹر کھیل رہے ہیں۔
قلندرز یہ میچ جیت گئے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری سلاٹ میں دکھائی دیں گے۔ ملتان سلطانز یہ میچ جیتے تو انہیں دو پوائنتس تو مل جائیں گے، وہ چار پوائنٹس کے ساتھ پانچوین پوزیشن پر بیٹھی کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے تب بھی نیچے ہی رہیں گے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ آج کی جیت کے بعد بھی گلیڈئیٹرز سے بہت نیچے رہے گا۔


