ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10؛ قلندر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

پی ایس ایل 10؛ قلندر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

سٹی 42 : پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ کے دوران لاہور قلندر نے ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 لاہور قلندر ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، رشاد حسین اور محمد عارب کی جگہ ٹائم کرن اور محمد نعیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ تماشائیوں کی سپورٹ کی وجہ سے ٹیم اچھا کھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں جلدی وکٹیں گرنا غیر متوقع تھا، سکندر رضا بہترین آل راونڈر میں سے ایک ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے پانچ میچ کھیلے ہیں دو جیتے اور 3 میں شکست کا سامنا ہوا، ملتان سلطانز کی ٹیم 5 میچ کھیل کر صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عاکف جاوید ، محمد حسین اور شائے ہوپ ملتان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔