ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ملتان سلطانز نے  185 رنز بنا کر قلندرز کو مشکل ٹارگٹ دے دیا

  ملتان سلطانز نے  185 رنز بنا کر قلندرز کو مشکل ٹارگٹ دے دیا

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن  10کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اور لاہور قلندر آمنے سامنے ہیں۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 185 رنز بنا لئے۔

 لاہور قلندرز  کی بیٹنگ کچھ ہی دیر میں آگاز ہونے جا رہی ہے۔

آج میچ کا ٹاس  لاہور قلندرز  کے کیپٹن شاہین آفریدی نے جیتا تھا۔ شاہین نے ملتان سلطانز ک و بیٹنگ دی اور خود ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن لی۔ اب انہیں  9.4 کے رن ریٹ کو لے کر ابتدا کرنا ہے۔ 

ملتان سلطانز   کےکیپٹن محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے  52 رنز بنائے، کامران غلام ناٹ آؤٹ واپس گئے عثمان خان  18 اور شائی ہوپ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

لاہور قلندرز کے ٹام کرن، حارث رؤف اور  ڈیرل مچل نے ایک، ایک  وکٹ لی۔

ایونٹ میں اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطان فاتح رہی تھی۔

 ٹیبل پر لاہور قلندرز کے5 میچزکے بعد 4 اورملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔