ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل: لاہور قلندرکا کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: لاہور قلندرکا کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف

سٹی 42: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ابتدا میں محتاط اور سلو اسٹارٹ کے بعد قلندرز نے گیئر بدل کر مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ 

فخر زمان نے 76 جبکہ ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ سیم بلنگز نے 19، سکندر رضا نے 10، محمد نعیم نے 7، عبداللہ شفیق نے 6 اور رشد حسین نے 2 رنز بنائے۔ حسن علی نے 4 اہم وکٹیں لیں، عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔ 

کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔

کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔