سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون پر تیار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کریں، پروپیگنڈا ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، ہمیں معلوم ہے بی ایل اے کے لیڈر کون سے تیسرے ملک جاکر ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں میں ہم نے دہشت گردی کے 7 منصوبے ناکام بنائے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو بھارت میں ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے، پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں، مگر مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی ۔ مودی سرکار ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے۔کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے ان کے گھروں کو نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔