ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی بندرگاہ پر ایک نہیں کئی دھماکے ہوئے

Bandar Abbas blast, City42, Iran blast
کیپشن: بندر عباس کی بندرگاہ پر ایک کے بعد ایک کئی دھماکے ہوئے، یہ دھماکے کسی دھماکہ خیز مواد کے کینٹینر مین ہوئے یا یہ مواد کہیں پلانٹ کیا گیا تھا، اس ضمن میں اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

سٹی42:  بندر عباس میں پہلے بہت بڑا دھماکہ ہوا جس سے آگ کا گولا اوپر اٹھا، دھویں کے گہرے بادل بنے، پھر اس آگ کے بڑے شعلے میں مزید خوفناک دھماکے ہوئے۔  ارد گرد کافی فاصلے پر موجود لوگ جب پہلے دھماکے کی طرف متوجہ ہو کر اس کی ویڈیو گرافی کر رہے تھے تب انہوں نے آگ کے شعلے کے اندر مزید دھماکے ہوتے اور آگے کے گولے اندر سے اوپر اٹھتے دیکھے اور ریکارڈ کئے۔

آگ کے دوسری مرتبہ بننے والے گوالے نشاندہی کرتے ہیں کہ دھماکہ کسی دھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ میں ہوا تھا اور یہ دراصل کئی دھماکے تھے جنہوں نے غالباً سارے ذخیرہ کو اڑا دیا۔

ایران کے  دارالحکومت تہران سے ایک ہزار کلومیٹر سے کچھ زیادہ دوری پر واقع بندرگاہ بندر عباس خلیج فارس مین ایران کی مصروف بندرگاہ اور تجارتی مرکز ہے۔

بندر عباس میں ہفتے کے روز شاہد رجائی بندرگاہ پر ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں آسمان پر دھوئیں کے بڑے بادل چھا گئے، جس میں 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ اے پی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ دھماکے کے اثرات، جو کئی کلومیٹر کے دائرے میں محسوس کیے گئے، ایک عمارت کے منہدم ہونے کا باعث بھی بنے۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ دھماکے کے مرکز سے میلوں دور عمارتوں کے شیشے کے شیشے اڑ گئے ہیں۔ سائٹ کے آس پاس کی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جن کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔