ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بندر عباس دھماکے میں زخمیوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ، بھاری جانی نقصان کا امکان

Bandar Abbas blast, City42, Iran Port blast, Iran blast,
کیپشن: بندر عباس کی بندرگاہ کے ایک کنٹینر ٹرمینل میں خوفناک دھماکہ کی یہ ویڈیو کلپ سوشل پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک بڑے دھماکے سے بننے والا آگ کا گولا اوپر اٹھتا دکھایا گیا ہے۔ یہ سکرین شوٹ ایک پر موجود ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔

سٹی42: ایران کے شہر بندرعباس کی بندرگاہ پر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد  506 ہو گئی۔  اس سانحہ میں بھاری جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

ایران کے ریاستی ملکیت کے  نیوز چینل نے بتایا ہے کہ بندر عباس کی بندرگاہ پر ایک کینٹینر یارڈ میں خوفناک دھماکے کے بعد  بندر عباس کے ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کی تعداد پانچ سع چھ شمار کی گئی ہے۔ 

اب تک اس خوفناک سانحہ کے متعلق بہت کم معلومات سامنے لائی گئی ہیں۔ یہ  بھی نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے، آیا یہ کوئی سبوتاژ کارروائی تھی یا کوئی اتفاقیہ حادثہ ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس دھماکے کے شاک سے جائے وقعہ سے دور عمارتوں میں بھی لوگ زخمی ہوئے۔ اس سے دھماکے کی شدت کا سرسری اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ 

اس بریکنگ نیوز کی مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔