ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے

  25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔   محسن نقوی کی نیوز کانفرنس

دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے
دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے
دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے
دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے:  وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیوز کانفرنس  میں انکشاف
 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے انکشاف کیا ہے کہ  25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  لاہور میں نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ 25اور26اپریل کی شب خوارج شمالی وزیرستان میں داخل ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے ان خوارج کو3اطراف سےگھیرکرنشانہ بنایا۔ 
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں54دہشت گردمارے گئے۔ ان دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے ڈیڈ باڈیز کی تصاویر جاری کر دی ہیں

محسن نقوی نے کہا،  سکیورٹی فورسز کے لئے اور پاکستان کے عوام کے لئے  آج اہم ترین دن ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف بہت بڑی کامیابی ملی۔ یہ خوارج پاکستان میں گھس کردہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔  

محسن نقوی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسزکو ان حملہ آوروں کی آمد سے متعلق پہلے سے اطلاعات تھیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ ہم  خفیہ اطلاعات کی بنیادپربارڈرپرسختی کررہے ہیں۔

دہشتگردوں کی فنڈنگ کا ثبوت 
،محسن نقوی نے بتایا کہ  شمالی وزیرستان پر ہونے والا یہ بہت بڑا اور منظم حملہ دہشت گردی کی فنڈنگ کا بہت بڑا ثبوت ہے۔
ہم  مستعد ہیں، دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کو ناکام بنائیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے الخوارج کے پاؤں مسلسل اکھڑ رہے ہیں۔  اگر وہ  دوبارہ آنے کی کوشش کریں گے تو اسی طرح ماریں گے۔