ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی بدرگاہ بندرعباس میں دھماکہ، آگ، سینکڑوں زخمی ہو گئے

 ایران کی بدرگاہ بندرعباس میں دھماکہ، آگ، سینکڑوں زخمی ہو گئے

سٹی42:  ایران کی بندرگاہ بندر عباس شہر میں ’زبردست‘ دھماکے کے نتیجے میں 195 افراد زخمی ہوگئے۔
بندر عباس کے ہسپتالوں کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے کئی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ایران کےسرکاری میڈیا کے مطابق، دارالحکومت تہران سے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ جنوب میں واقع  بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک زبردست دھماکے اور دھماکے کے بعد  آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں  افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کی کسٹم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے  کو ہونے والا دھماکہ سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا، جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے منسلک ہے۔

ایرانی ایمرجنسی سروس کے مطابق دھماکے میں کم از کم 195 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہرمزگان صوبے کی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ  حفاظتی اہلکاروں نے اس دھماکےسے قبل جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا، اور حفاظتی انتباہ جاری کیا تھا۔

اس سے پہلے، ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے اہلکار اسماعیل ملک زادہ نے بتایا کہ دھماکہ شاہد راجائی بندرگاہ کے قریب ہوا۔

سوشل میڈیا ویڈیوز میں کالے دھوئیں کے بیچ ایک بڑا شعلہ اور دھماکے کی جگہ سے آگ کا ایک گولہ اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔