ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت پر اسرائیلی ڈرون کی اطلاع

بیروت پر اسرائیلی ڈرون کی اطلاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون کو بیروت کے مضافاتی علاقے دحیہ پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ حدث کے علاقے میں لبنان کی سکیورٹی فورس کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی  تاکہ رہائشیوں کو اس عمارت سے دور رہنے کی تنبیہ کی جا سکے جس پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

اسرائیل نے آج اتوار کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کچھ علاقوں  مین حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرنے سے پہلے ان عمارتوں کے قریب رہنے والوں کو جگہ چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں جانے کی وارننگ دے رکھی ہے تاہم ابھی تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔