ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک نے اپنے اور معروف پاکستانی اداکار و میزبان عمران اشرف کے درمیان خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں۔ اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔
سجل نے کہا’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں، وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔‘‘ سجل نے کہا انہوں نے کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال نہیں کیا۔
ٹک ٹاکر نےیہ بھی بتایا کہ وہ عمران اشرف سے کبھی ذاتی طور پر نہیں ملیں، نہ ہی کسی شو میں ان کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ایک موقع پر انسٹاگرام کے ذریعے عمران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جب وہ اداکاری میں قدم رکھنا چاہتی تھیں۔
سجل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ’’میں نے انہیں میسج کیا اور اپنی والدہ کی تصویر بھی بھیجی۔ انہوں نے میری سفارش کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور وہ رابطہ منقطع ہوگیا‘‘۔
سجل کے مطابق وہ اصل میں اداکارہ بننا چاہتی تھیں، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ان کا اینکرنگ کا سفر ایک اتفاق سے شروع ہوا جو اب ایک کامیاب کیریئر کی شکل اختیار کرچکا ہے۔