شزہین عتیق: رائیونڈ میں مزدوری مانگنےپرمشتاق مسیح اور اُس کی بیوی فوزیہ پر بھٹہ خشت کےمالک کاتشدد، میاں بیوی پھٹےکپڑوں کیساتھ سیشن کورٹ انصاف کیلئے پیش ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج نویداخترکی عدالت میں بھٹہ مالک خالداقبال،کاشف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست, عدالت نےاندراج مقدمہ کی درخواست پرسٹی رائیونڈپولیس سےفوری رپورٹ طلب کرلی.
وکیل درخواستگزارطاہربشیر نے کہا دونوں بھٹہ خشت پرکام کرتےہیں، میاں بیوی نےایسٹرپرمزدوری مانگی توبھٹہ خشت کےمالک نےمزدوری دینےسےانکارکردیا، ملزمان نےدونوں پرتشددکیاجس کےباعث کپڑےپھٹ گئے۔