شہر بھر میں گراں فروش بے قابو ، سبزیاں خریدنا خواب بن گیا

 شہر بھر میں گراں فروش بے قابو ، سبزیاں خریدنا خواب بن گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس : شہر بھر میں گراں فروش بے قابو سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیاں خریدنا شہریوں کے لئے خواب بن گیا۔ادرک، لہسن سمیت متعدد سبزیاں 300 روپے تک زائد نرخ میں فروخت ہوتی رہیں جبکہ  انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام ۔  ادرک کا سرکاری نرخ 650 روپے مقرر ہوا مگر 1000 تک فروخت ہوا۔میتھی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ سے نرخ 110مقرر ہوا ،اوپن مارکیٹ میں 150روپے کلو فروخت ہوئی۔بند گوبھی 30 روپے کی بجائے 50 روپے کلو فروخت ہوئی۔پھول گوبھی سرکاری نرخ 53 کی بجائے 80روپے کلو فروخت ہوئی۔

شملہ مرچ سرکاری نرخ 47 روپے مقرر ،بازار میں 100 روپے کلو فروخت ہوئی۔بھنڈی سرکاری نرخ 110 کی بجائے 150 روپے کلو فروخت ہوئی۔کریلا سرکاری نرخ 60 کی بجائے 100 روپے کلو فروخت ہوا۔ آلو درجہ اول سرکاری نرخ 60 کی بجائے 100روپے کلو فروخت ہوئے۔آلو درجہ دوئم 55 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئے۔پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 65 روپے مقرر بازار میں 100 روپے کلو فروخت ہوئے۔پیاز درجہ دوئم سرکاری نرخ 60 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئے۔ٹماٹر درجہ اول 45 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئے۔ٹماٹر درجہ دوئم 40 کی بجائے 60 روپے کلو فروخت ہوئے۔

لہسن دیسی 190 کی بجائے 250،لہسن چائنہ 330 کی بجائے 500 روپے کلو فروخت ہوا۔سبز مرچ اول 100 کی بجائے 150،سبز مرچ دوئم 50 کی بجائے 100 روپے کلو فروخت ہوئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔