کیا ایلون مسک کا ایک خفیہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہے؟

کیا ایلون مسک کا ایک خفیہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ممکنہ طور پر اپنے زیر ملکیت سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ایک متبادل اکاؤنٹ سے بھی استعمال کرتے ہیں، جس میں وہ اپنے 2 سالہ بیٹے کی حیثیت سے ٹوئٹس کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ٹوئٹر کے ایک فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے ایلون مسک نے اپنی پروفائل کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں دائیں جانب ایک متبادل اکاؤنٹ بھی نظر آ رہا تھا۔اس اکاؤنٹ میں ایلون مسک کے بیٹے X Æ A-12 کی تصویر پروفائل فوٹو کے طور پر لگی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ اگر کسی فرد کے ٹوئٹر پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس ہوں تو صارف اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کرکے وہاں دیگر پروفائلز فوٹوز کے ذریعے ان اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

 https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-26/325716_7088255_updates.jpg

ایلون مسک کے اس دوسرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 25 اپریل کو آخری ٹوئٹ کی گئی تھی جس پر لکھا تھا کہ 'میں 4 مئی کو 3 سال کا ہو جاؤں گا'۔ ایلون مسک کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ اکاؤنٹ ان کا ہی ہے مگر ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'آپ کبھی اندازہ نہیں لگا سکتے کہ یہ میں ہوں'۔

ایلون مسک کے متبادل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی افواہ کے بعد اسے فالو کرنے والوں کی تعداد چند دن میں 6 سے ہزار بڑھ کر 43 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔اس اکاؤنٹ کا یوزر نیم ایلون ٹیسٹ ہے جو نومبر 2022 میں بنایا گیا تھا۔اس اکاؤنٹ کی جانب سے لوگوں کے ٹوئٹس پر عجیب جوابات بھی دیے جاتے ہیں جو کافی حد تک ایلون مسک کے مزاج سے مماثلت رکھتے ہیں۔البتہ اگر یہ واقعی ایلون مسک کا ہی اکاؤنٹ ہے تو اسے بنانے کا مقصد واضح نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer