ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے پریشان کن خبر

شہریوں کیلئے پریشان کن خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے 65 فیصد اسٹورز میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا نایاب ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں مل رہا ہے۔ فی کلو آٹے کا تھیلا 115 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 130 روپے میں فروخت ہونے لگا۔دوسری طرف محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مارکیٹ میں 10 اور 15 کلو آٹے کا تھیلا موجود ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 115 روپے 80 پیسے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت ہورہا ہے۔

پنجاب حکومت کا آٹا تقسیم مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ خوراک نے بتایا ہے کہ مِلز کو پرانی گندم 3 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے دی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں کسانوں کو فی من 70 روپے اضافی دیے جا رہے ہیں۔دوسری طرف چکی مالکان ایسوسی ایشن کے مطابق چکی مالکان فی کلو آٹا 170 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4500 روپے فی من ہے، ملز کو سرکاری گندم کا محدود کوٹہ ملنے کی وجہ سے گندم مہنگی ہوئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer