ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر:دعا زہراہ کیلئے عدالت کا پہلا فیصلہ آگیا

بڑی خبر:دعا زہراہ کیلئے عدالت کا پہلا فیصلہ آگیا
کیپشن: Dua Zahra
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دعا ذاہرہ کا ماڈل ٹاون کچہری میں دیا گیا بیان سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کو سخت سکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں دعا کو پیش کیا گیا ۔لڑکی کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلمبند کرنا شروع کیا۔ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دعا زہرنہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری عمر اٹھارہ سال ہے ۔اپنی مرضی سے آئی اور مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں دار امان نہیں جانا چاہتی کیونکہ مجھے کوئی خطرہ نہیں ۔ عدالت نے دعا زاہرہ کے بیان کے بعد دار امان بھیجنے سے منع کر دیا۔

خیال رہے کہ دعازہرہ  کے والد مہدی کاظمی نے پولیس سے مطالبہ کیا تھا کہ دعا کو میرے حوالے نہ کرے بلکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا جائے لیکن کراچی لایا جائے۔مہدی کاظمی کا کہناتھا کہ ان کی بیٹی کو دباؤ میں لے کر بیانات لیے جارہے ہیں، اگر اس بات پر کسی کو شک ہے تو محلے داروں سے پوچھا جاسکتا ہے، کیوں کہ کبھی میرے گھر سے بچے کو ڈانٹنے کی آواز بھی باہر نہیں گئی، میں نے اپنے بچوں پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا۔