لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: Nimra Kazmi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی  کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی نوجوان سے شادی کرلی۔ نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ کاظمی شاہ رخ سے نکاح پر رضا مندی کا اظہار کرتی ہے۔ نکاح خواں کی جانب سے متعدد بار پوچھے جانے کے باوجود نمرہ نے بار بار کہا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کررہی ہیں اور کوئی ان سے زبردستی نہیں کررہا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی نہ ہی اسے اغوا کیا گیا ہے وہ اپنی مرضی سے شاہ رخ سے شادی کر رہی ہیں۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کہ گھر والے میری  زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے گھر سے بھاگی۔

ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے، یوں نمرہ کی عمر 14 سال ہے۔تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر