شاہین عتیق:لاہور کی سیشن عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو بشیر میمن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
ایف آئی اے نے بھی بشیر میمن کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے اور وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔