ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج ؛ڈی چوک سمیت ریڈ زون سیل

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج ؛ڈی چوک سمیت ریڈ زون سیل
کیپشن: Islamabad
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے میں دو جگہ کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مارگلہ روڈ اور سرینہ چوک پر بھی کنٹینرز پہنچائے جائیں گے جب کہ میریٹ چوک کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  کنونشن سینٹر سے آنے والی شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں، پرامن احتجاج نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔