(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی سٹار اور دنگل فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناشیخ اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں،اداکارہ نے اپنی زندگی کے ایک یادگار واقعہ کومداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ ان کے منہ پر ایک لڑکے نے مکا رسید کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈا نڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور اداکار عامر خان کے ساتھ دنگل فلم سے اپنے کیرئیر کو آغاز کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا شمار اس شوبز کی شخصیات میں ہورہا ہے جہنوں نے جلد ہی فلمی دنیا میں اپنے قدم جمائے اور بہترین اداکاری کرتے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے،بھارتی ادکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی جم سے واپسی پر لڑائی ہوئی اور انھوں نے اپنے منہ پر مکا کھالیا۔
اداکارہ نے اس یادگار واقعہ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک لڑکے کے ساتھ لڑائی ہوگئی تھی جو ان کو مسلسل گھوررہا تھا، اس پر فاطمہ نے کہا کہ مجھے کیوں گھورہے ہوئے جس پر جواب دینے کی بجائے وہ ایسے ہی گھورتا رہامجھ سے رہا نہ گیا اورلڑکے کو ایک تھپڑ رسید کردیا،آگے جو ہونے والا تھا اس کی مجھے توقع نہیں تھی اچانک ایک روز دار مکا میرے منہ پر لگا جو کہ میرے تھپڑ کا جواب تھا۔
مزید پڑھئے: بالی ووڈ فلم 'دنگل' کی اداکارہ جنسی ہراسگی کا شکار
واضح رہے کہ دنگل فلم 2016ء میں ریلیز ہوئی جس کی کہانی ریسلر مہاویر سنگھ فوگٹ اور اس کی دو ریسلر بیٹیوں کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کی تمام تر پابندیوں اور روایتوں سے ہٹ کر کامن ویلتھ گیمز میں جیتنے کی جدوجہد کرتی ہیں،اس فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواڑی(Nitesh Tiwari) تھے جبکہ عامر خان کے ساتھی اداکاروں میں ساکشی تنور‘فاطمہ ثنا شیخ،زائرہ وسیم اور ثانیا ملہوترا شامل تھے۔فلم نے 12.39 ملین ڈالر کا بزنس کیاجسے ناقدین نے بھی بہت سراہا تھا۔