کورونا سے مرنیوالے شخص کا پیغام بیوی کو رلا گیا

کورونا سے مرنیوالے شخص کا پیغام بیوی کو رلا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس سے مرنے والے  شخص کا مرنے کے بعد  بیوی کو  موبائل فون سے محبت بھرا پیغام موصول ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 22 اپریل کو امریکا میں 32 سالہ جوناتھن نامی ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد اس شخص کی اہلیہ کیٹی کو اپنے شوہر کے موبائل سے ایک ایسا پیغام موصول ہوا جس نے اس کے شوہر کی موت کے غم کو مزید بڑھا دیا۔کیٹی کے مطابق جب وہ ہسپتال میں اپنے شوہر کی موت کے بعد اس کا سارا سامان واپس گھر لے کر جارہی تھی تو اسی دوران اس نے اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھا جس میں اس کو اپنے شوہر کا وہ آخری پیغام موصول ہوا۔
 

جوناتھن کی اہلیہ کے مطابق اس کے شوہر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’کیٹی میں تم سے اور اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں اور تم نے مجھے وہ بہترین زندگی دی جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، اِس کے لیے میں بہت خوش قسمت ہوں۔‘

امریکی شخص نے لکھا کہ میں اپنے دونوں بچوں براڈین اور پینی کا والد ہونے پر اور تمہارا شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، کیٹی تم میری زندگی کی سب سے خوبصورت اور دیکھ بھال کرنے والی فرد ہو۔یہ بات سچ ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ خوشیوں بھری زندگی بسر کی ہے اور تم ہمارے بچوں کے لیے بھی ایک بہترین ماں ثابت ہوئی ہو۔

جوناتھن نے لکھا کہ ’میرے بیٹے براڈین کو بتانا کہ وہ اپنے والد کا سب سے اچھا پھول ہے اور میری بیٹی کو بتانا کہ وہ ایک شہزادی ہے اور ہمارے بچے زندگی میں جو کچھ بھی کرنا چاہیں ان کو وہ کرنے دینا۔ مزید لکھا کہ اگر تمہیں زندگی میں کبھی کوئی ملے اور وہ تم سے محبت کرنے کے ساتھ ہی ہمارے بچوں سے بھی محبت کرے تو تم اس کا ہاتھ تھام لینا۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ خوش رہنا چاہے کچھ بھی ہوجائے۔کیٹی نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کا آخری پیغام پڑھنے کے بعد سے مزید غمزدہ ہوگئی ہے اور اس کو اپنے شوہر کے اِس پیغام سے مضبوط ہونے کا حوصلہ بھی ملا ہے۔یاد رہے کہ جوناتھن 28 دن تک کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے رواں ماہ 22 اپریل کو اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer