اسلام آباد کےتعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں ٹریفک موبائل سروس کا آغاز

اسلام آباد کےتعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں ٹریفک موبائل سروس کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) اسلام آباد میں  تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں  ٹریفک  موبائل سروس اور ٹریفک پولیس موبائل ایجوکیشن سروس کا آغاز ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک پولیس موبائل سروس اور  موبائل ایجوکیشن سروس کا افتتاح کردیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات میں ٹریفک موبائل سروس بھجوانے کے احکامات دے دیے ۔

 ٹریفک موبائل سہولت سروس کے تحت گاڑیاں سکولوں ،کالجز ،پارکس اور کمرشل ایریا میں جایا کریں گی،سہولت سروس سے عوام لرنر، ڈپلیکیٹ لائسنس بنوا سکیں گے اور  ٹریفک دفتر کی مزید سہولیات سے بھی عوام فائدہ اٹھا سکے گی ۔

 خیال رہے کہ افتتاحی تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔