شاہدرہ ,ڈاکو پراپرٹی ڈیلر سے نقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

شاہدرہ ,ڈاکو پراپرٹی ڈیلر سے نقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر فرار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :شاہدرہ کے علاقے میں وارداتیں کم نہ ہو سکیں۔ 6 ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

شاہدرہ کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی ۔پراپرٹی ڈیلر عبدالستار کیساتھ ہونیوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔6ڈاکو پراپرٹی ڈیلر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے روکتے ہیں ۔

ڈاکو عبدالستار سے اڑھائی لاکھ نقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں ۔متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق عبدالستار کیساتھ واردات گزشتہ روز ہوئی، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔