ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی تلاشی کا مطالبہ

وزیر اعظم کی تلاشی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت آٹے اور چینی کے سکینڈل سے بھاگ رہی ہے، 25 اپریل کو آٹا چینی فرانزک رپورٹ آنی تھی ،اب اس میں کئی ہفتوں کی مہلت مانگی جارہی ہے، فرانزک رپورٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کے ڈاکوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ فارن فنڈنگ کیس سے فرار حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کو بھی تلاشی دینا ہو گی، قوم کو رسیدیں پیش کرنا ہوں گی، اتنا پیسہ لیا کہاں خرچ کیا سب بتانا ہو گا ، کیوں عدالتی سٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر آپ مسٹر کلین ہیں تو فارن فنڈنگ کیسیز پر شفاف تحقیقات کا اعلان کریں، حکومت کی چھتری کے تلے آٹا چینی لوٹتے رہے ، آٹا اور چینی کے کرداروں کے 150 ارب کا ڈاکہ ڈالا ،ان کو کیفرکرار تک پہنچائیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ نہیں کریں گے کیونکہ سب آپ کی اے ٹی ایم ہیں، آپ ان کے پیسوں سے الیکشن لڑتے اور خرچے چلاتے ہیں ، آپ ان کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں، قوم کو پتہ ہے کہ کون کرپٹ ہے اور کس نے عوام کا پیشہ لوٹا ہے، زیادہ دیر تک آپ کا یہ بہروپ نہیں چلے گا ، قوم سمجھ چکی ہے کہ وہ تمام عناصر جو جنرل مشرف کے دور  میں لوٹ مار کی اور اب حکومت کی چھتری تلے پناہ لئے ہوئے ہیں ، پی ٹی آئی کرپشن  کے مگرمچھوں کا مجموعہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سنگین بحران کا سامنا ہے ، کورونا سے پہلے ہی ملک معاشی بدحالی میں گرفتار ہو چکا تھا   اس کی بڑی وجہ پی ٹی آئی کی ناتجربہ کار اقتصادی پالیسیاں تھیں ، کارخانے اور کاروبار کورونا سے پہلے ہی بند ہو رہے تھے، وزیر اعظم کورونا کے اوپر سیاست کر رہے ہیں، صرف تقریریں کرکے کہہ رہے ہیں کہ مجھے لوگوں سے ہمدردی ہے ،حکومت کی ساری توجہ صرف مساجد کیطرف ہے ، مساجد پر جس طرح لاک ڈائون ان فورس کیا جا رہا ہے ،اسی طرح بازاروں ۔ دفاتر اور منڈیوں میں کیا جائے تو اس کے اثرات بہتر آئیں گے ۔

اس وقت عملاً صورت حال یہ ہے کہ سوائے مساجد کے ہر جگہ لاک ڈائون ٹوٹ چکا ہے  اور حکومت آنکھیں بند کر چکی ہے۔ آنے والے وقتوں میں یہ وبا بے قابو ہو سکتی ہے ، فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اپوزیشن سوالات پوچھ سکیں،ملکی معیشت کو بحال کرنے  کی حکمت عملی پوچھنا ضروری  ہے،پنجاب میں نااہل حکمران مسلط کیے گئے ہیں۔ پونے دو سالوں میں 4 چیف سیکرٹری اور 5 آئی جی تبدیل ہو چکے ہیں ، کیا صوبے ایسے چلتے ہیں ؟  آج کشمیر کے مسلمانوں 8 ماہ سے لاک ڈائون  میں بند ہیں ، کشمیر کے لئے کوئی سفارتی اور موثر مہم چلانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer