ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی پرنسپلز کی خالی نشستوں پر تقرریاں

لاہور میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی پرنسپلز کی خالی نشستوں پر تقرریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے پرنسپلز کی خالی نشستوں پر نئی تقرریاں کردی ہیں۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال تعینات کردیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شعیب نبی کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز تعینات کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال تعینات کردیا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد کو پرنسپل نارووال میڈیکل کالج تعینات کیا گیا ہے، وہ 13 اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ نارووال میڈیکل کالج کے موجودہ پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد کامران 12 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔