ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہاں کہاں بارش ہوگی : محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی آگئی

کہاں کہاں بارش ہوگی : محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔
جمعہ (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق   ملک کے   بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی      خیبرپختونخوا،  کشمیر، گلگت بلتستان،  اوروسطی پنجاب میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر        تیز ہواؤں  /آند ھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔
ہفتہ  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق    ملک کے   بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور  خشک رہے گا۔تاہم     کشمیر ، گلگت بلتستان  اور وسطی پنجاب میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر        تیز ہواؤں  /آند ھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے   ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع کی گئی ۔۔
  اسلام آباد اور گردونواح    میں موسم خشک  رہنے کی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ بالائی    اضلاع مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور دن کےدوران گرم رہے گا۔  تاہم   خوشاب، سرگودھا ، چنیوٹ ، فیصل آباد ،  جھنگ ، بھکر،لیہ ، ڈی جی خان اور گردونواح  میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آند ھی  اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری  کی توقع  ہے ۔
سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔   
   کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر   تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان   ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم  پنجاب،  خیبر پختو نخوا، اسلام آباد    اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش   ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):   پنجاب: نورپور تھل 34، اسلام آباد) ایئرپورٹ 17،سٹی 01)،    اٹک 12،مری 11،  لیہ 09، جوہرآباد ، چکوال، حافظ آباد  02،سیالکوٹ(سٹی 01، ایئرپورٹ 01)، سرگودھا سٹی 01۔خیبر پختونخوا:  دیر) زیریں 31، اپر 05)، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)،سیدو شریف 11،  تخت بھائی 07، بالاکوٹ 04، کاکول  03، مالم جبہ 02، چراٹ 01۔کشمیر:  مظفرآباد (سٹی 08، ایئرپورٹ 06)،   گڑھی دوپٹہ 03اور کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:       شہید بینظیرآباد ،دالبندین 42،سبی ، تربت اور دادومیں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔