سٹی 42: پراپرٹی ٹیکس پر رعایت کی مدت 30 ستمبر 2026 کو آخری روز ہے۔
ٹیکس وصولی کیلئےفیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا حکم، 25 ستمبر کو مراسلہ جاری کردیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر فیصل شہزاد سندھو کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 27 ستمبر 2026 بروز اتوار کھلے رہیں گے،26ستمبر سے 30 ستمبر تک تمام دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے،اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو واجبات جمع کرانے میں سہولت دینا ہے،پنجاب کے تمام ڈائریکٹرز کے تمام دفاتر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App