سٹی 42: لاہور پریس کلب کے باہر سے خاتون صحافی کی چوری شدہ گاڑی سیف سٹی نے ٹریس کر لی۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور عبداللہ احمد نے پریس کانفرنس کی ۔ ایس پی آپریشنز سیف سٹی اتھارٹی ذوالفقار خان بھی ہمراہ تھے ۔ لاہور پریس کلب کے باہر سے خاتون صحافی کی چوری شدہ گاڑی سیف سٹی نے ٹریس کر لی۔لاہور پریس کلب کے باہر سے خاتون صحافی کی سوزوکی مہران چوری ہوئی تھی۔15پر اطلاع موصول ہوتے ہی گاڑی کو سیف سٹی سسٹم میں بلیک لسٹ کر دیا گیا۔
سیف سٹی ورچوئل پیٹرولنگ ٹیم نےگاڑی کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔سیف سٹی کیمروں نے نمبر پلیٹ تبدیل ہونے کے باوجودگاڑی کو گجرات میں ٹریس کر لیا۔ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ تبدیل کرکے جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔
گاڑی کی ریئل ٹائم معلومات فوری طور پر آپریشنز کمانڈر اور سمارٹ سیف سٹی جہلم کے ساتھ شیئر کی گئیں۔سیف سٹی کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور معاونت پر جہلم پولیس نے چوری شدہ گاڑی کوروک لیا
چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے تین روز قبل لاہور پریس کلب کی سابق عہدیدار اور خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی پریس کلب کے گیٹ سے چوری ہوئی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی ۔