ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درشہوار)سندھ ہائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر بنانے پر پابندی عائدکردی گئی۔
عدالت کے احاطے میں کمرۂ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں میں ریکارڈنگ ممنوع قراردی گئی ہے،سندھ ہائی کورٹ کے دفاتر اور دیگر مقامات پر بھی تصاویر اور ویڈیو زبنانے پر پابندی ہوگی،تاہم صحافیوں کے لیے مختص جگہ پر ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر بنانے کی اجازت ہوگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون اور ریکارڈنگ آلات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی،سرکلر کی کاپی سندھ ہائی کورٹ بار، سندھ بار کونسل اور سیکیورٹی حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
عدالت میں موجود تمام دفاتر اور سیکیورٹی عملے کو بھی پابندی سے آگاہ کردیا گیاہے۔

  

Ansa Awais

Content Writer