ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمرہ عدالت، راہداریوں، انتظار گاہوں میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابند ی عائد: سندھ ہائیکورٹ

 کمرہ عدالت، راہداریوں، انتظار گاہوں میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابند ی عائد: سندھ ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سندھ ہائیکورٹ  نے  اعلامیہ  جاری کرتےہوئے ہائیکورٹ کے میں کمرہ عدالت، راہداریوں، انتظار گاہوں میں  ویڈیو ریکارڈنگ  اور فوٹو گرافی پر پابند ی عائد کردی ۔

سرکلر کے مطابق صحافیوں کیلیے مختص جگہ کے علاوہ ، دفاتر اور دیگر مقامات پربھی  ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پرپابندی ہوگی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر  سخت کارروائی کی جائے گی۔

خلاف ورزی کرنے والے افراد کے  موبائل فون اور ریکارڈنگ  کے آلات ضبط کرلیے جائیں گے۔
سرکلر کی کاپی سندھ ہائی کورٹ بار، سندھ بار کونسل اور سیکیورٹی حکام کو ارسال کردی ۔ 
عدالت میں موجود تمام دفاتر اور سیکیورٹی عملے کو بھی پابندی سے آگاہ کردیا گیا